مخالفین کی کوشش ہے ملکی سیاست ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آ جائے،احسن اقبال

پاکستان کے تمام ریاستی اداروں کو معیشت مضبوط کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا،وفاقی وزیر

جمعہ 12 اپریل 2024 20:50

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے مخالفین کی کوشش ہے کہ ملک کی سیاست ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آ جائے۔

(جاری ہے)

عمرہ ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تمام ریاستی اداروں کو معیشت کی مضبوطی میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، اہم رول عدلیہ کا بھی ہے جسے مستحکم پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج کو ساری جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، ہر جماعت نے جہاں اس کا مینڈیٹ ہے حکومت سازی کر لی ہے، ملک کے 75 سال مشکلات اور سیاسی افراتفری اور میوزیکل چیئر میں گزرے ہیں، اب ہمیں پاکستان میں انتھک محنت سے اس کی معیشت کو دنیا کیلئے ایک مثبت مثال بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :