فریال تالپور کی ذوالفقار کماریو سے ان کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 12 اپریل 2024 23:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے ضلع شکارپور کے گائوں ترائی میں ڈسرکٹ کونسل شکارپور کے چیئرمین ذوالفقار کماریو سے ان کے والد سردار ہمت خان کماریو کے انتقال پراظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے مرحوم سردار ہمت خان کماریو کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سہیل انور سیال، سردار خان چانڈیو، آغا سراج خان درانی، امتیاز احمد شیخ، عارف خان مہر، شہریار خان مہر، نوید مہر، الطاف خان بھیو، رمیش لال اور آپا نصیباں چنا بھی موجود تھے۔