آسٹریلیا کے شاپنگ سینٹر میں چاقو سے حملہ ، 5 افراد قتل

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) آسٹریلیا میں سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں چاقو سے حملے میں5افرادقتل ہو گئے ۔اے ایف پی نے آسٹریلوی پولیس کے حوالے سےبتایا کہ سڈنی کے ایک مصروف شاپنگ سینٹر ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن مال کمپلیکس میں متعدد لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5افراد قتل اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد مال کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں ۔واضح رہے کہ آسٹریلوی میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والے سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ایک شخص کو ایک بڑے چاقو کے ساتھ شاپنگ سینٹر کے ارد گرد بھاگتے ہوئے اور فرش پر پڑے زخمی لوگوں کو دکھایا گیا ہے۔