بھارت کے ایک گائوں میں چار سو زائد جڑیاں بچے ہونے کا انکشاف

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) بھارت کے گائوں کوڈینہی میں 4 سو سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع ملا پورم کا گاں کوڈینہی میں 4 سو سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔لوگ جہاں دو سوا دو ہزار خانوادے پر مبنی اس گائوں کی خوبصورتی کے قائل ہیں وہیں یہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تعداد کے بارے میں بھی انگشت بدنداں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ساتھ فلوریڈا میں علم بشریات کی ماہر لوریڈا میڈریگل تو کوڈینہی کو کسی دوسری دنیا کا خطہ مانتی ہیں۔ انھوں نے اس پر تحقیق کی ہے۔ماہرین اس گاں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی رجحان پر حیران ہیں جو کہ عالمی اوسط سے تقریبا سات گنا زیادہ ہے۔ 2008 میں وہاں کی خواتین نے 300 صحت مند بچوں کو جنم دیا جن میں سے 15 خواتین کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔پیدائش کے اعداد و شمار رکھنے والے محکمے کے مطابق کوڈینہی گاں میں گذشتہ پانچ سالوں میں 60 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ جڑواں بچوں کی گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔