بھارت کی اپنے شہریوں کو ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) بھارت نے اپنے شہریوں کو خطے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں میں ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی شہری خطے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ نے ان دونوں ممالک میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے بارے میں انتہائی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کردیں۔یہ ایڈوائزری ایران کی جانب سے رواں ماہ شام میں اپنے سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ دوسی جانب امریکا اور روس سمیت کئی ممالک نے بھی خطے میں اپنے عملے اور شہریوں کے لیے اسی طرح کی سفری ایڈوائزری جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :