شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ایک ساتھ، طلاق کی قیاس آرائیاں مسترد

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے اپنی طلاق کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے درمیان تعلقات اور اختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چیریٹی پولو میچ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق 12 اپریل کو پولو میچ میں شہزادہ ہیری کی ٹیم کی جیت کے بعد میگھن مارکل نے انہیں ٹرافی دی اور دونوں نے ساتھ خوشی کا اظہار بھی کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ دونوں میچ دیکھنے کے لیے ایک ساتھ پہنچے تھے اور انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔لوگوں نے بتایا کہ اس موقع پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے اس موقع پر وہاں موجود تمام لوگوں سے بات چیت بھی کی تھی۔