سرگودھامیں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ، فراہمی کے اوقات کار میں پریشر انتہائی کم

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سرگودھا میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے بعد سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی اور فراہمی کے اوقات کار میں پریشر انتہائی کم ہونے سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے ایام میں سوئی گیس کی سپلائی جاری تھی جن کے بعد ایک بار پھر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ فراہمی کے اوقات کار میں بھی پریشر انتہائی کم ہونے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گے اور لوگ تینوں وقت کا کھانا ہوٹلوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔