جنرل عاصم منیر کا امن کی حفاظت پر زور لائق تحسین ہے، ایم کیو ایس سی

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) مرکزی مجلس عاملہ و اراکین محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منانا اور قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دینا لائق تحسین ہے ہمیں عزم و اتحاد سے افواج پاکستان کے ساتھ امن کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا بیان میں مزید کہا گیا کہ ضلع بونیر میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلیز جینس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے سرغنہ کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کی کامیابی ہے جبکہ 2 بہادر جوانوں کی شہادت قابل فخر ہے شہدا قوم کے ہیرو ہیں ان کی عظمت کو سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی قوم چین و سکون کی نیند سوتی ہے۔