متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان میں تیزی سے صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہی ہے، ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) قونصل جنرل تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں گھل مل گئے۔ بخیت عتیق اور ان کے بیٹے حمدان نے بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ عید کے دن اپنی خوشیوں میں دوسروں کو یاد کرنا نیکی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان میں تیزی سے صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہی ہے جس سے عام شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

یو اے ای ہمیشہ سے پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے پاکستان صحت سمیت ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرے۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے عید کا دوسرا دن اپنے بیٹے حمدان عتیق کے ہمراہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ گزارا۔قونصل جنرل نھنے بچوں کے وارڈ میں گئے اور ان میں گھل مل گئے، قونصل جنرل نے بچوں میں تحفے تحائف اور عیدی بھی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریض معصوم بچوں کو نہایت محبت اور بھر پور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح ہیں ان میں قوت مدافعت عام بچوں کے مقابلے کم ہوتی ہے، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت پاکستان میں صحت کے شعبے میں بھی کام کررہی ہے اور چاہتی ہے پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے طرز پر مریضوں کو سہولیات میسر آسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان میں صحت کے شعبے میں اپنا مزید کردار ادا کریں گے ،متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔اولڈ ایج ہوم پہنچنے پرقونصل جنرل کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔ قونصل جنرل نے اولڈ ایج میں مقیم بزرگوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔بخیت عتیق نے اولڈ ایج میں موجود افراد میں تحائف تقسیم کیے اورعیدی بھی دی۔

اس موقع پرقونصل جنرل کا کہنا تھاکہ عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے والدین کو کبھی نہیں بھولنا چاہئیے بزرگ افراد صرف محبت اور توجہ چاہتے ہیں، ہماری اس چھوٹی سی بات سے والدین کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بھی خوش ہوتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ والدین کی دعاؤں سے انسان زندگی میں ترقی کرتا ہے۔وہ بھی اپنے ماں باپ اوراہلخانہ سے دورہیں اورایسے خوشی کے موقع پران کی یاد بہت ستاتی ہے۔۔بخیت عتیق نے اولڈ ایج میں موجود بیمارافراد کی عیادت بھی کی اوران کے ساتھ وقت بھی گزارا۔