Live Updates

عوامی مینڈیٹ کے بغیرجو حکومت میں ہیں کیا وہ ملک چلا سکتے ہیں؟

دوتہائی اکثریت والی جماعت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، عمران خان کا واضح مئوقف کہ پاکستان کیلئے کسی سے بھی بات ہوسکتی ہے، لیکن مینڈیٹ کی واپسی کیلئے کیا مداوا ہوگا؟ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اپریل 2024 21:19

عوامی مینڈیٹ کے بغیرجو حکومت میں ہیں کیا وہ ملک چلا سکتے ہیں؟
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت والی جماعت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، جن کو عوامی مینڈیٹ کے بغیرحکومت میں بٹھایا گیا ،کیا وہ ملک چلا سکتے ہیں؟عمران خان کا واضح مئوقف ہے کہ پاکستان کیلئے کسی سے بھی بات ہوسکتی ہے، لیکن مینڈیٹ کی واپسی کیلئے بھی کوئی مداوا ہوگا؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ عید کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج تحریک شروع کی جائے گی، عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی، مینڈیٹ کی واپسی کے ایجنڈے پر جو بھی جماعت ساتھ آئے گی ویلکم کہیں گے۔

جے یوآئی ف کے ساتھ دو تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وہ دھاندلی کی شکایت کرتے ہیں ان کا نقطہ خیبرپختونخواہ کی حد تک ہے، جن سیٹوں پر جے یوآئی کے تحفظات ہیں ان سیٹوں پر پی ٹی آئی جیتی ہے، پھر بھی ہم جے یوآئی سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں ایک سوال ہے کہ جس طرح ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، میں نہیں سمجھتا کہ ہم ایک پولنگ اسٹیشن بھی مینج کرسکتے تھے۔

(جاری ہے)

دھاندلی کے ایشو پر ہمارے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے، ایک طرف مولانا دھاندلی کی شکایت کررہے جبکہ دوسری طرف سینیٹ الیکشن میں ان کے ممبر مولانا غفور حیدری حکومت بنچز پر پر بیٹھے ہوئے تھے۔

علی محمد خان نے کہا کہ حالات کو بہتر کرنے سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، لیکن کن شرائط پربات ہوسکتی ہے؟ عمران خان نے واضح مئوقف دیا کہ پاکستان کیلئے کسی سے بھی بات ہوسکتی ہے، لیکن ہمارے مینڈیٹ کی واپسی اور قیدیوں کی رہائی کا کوئی مداوا ہوگا؟ ہمارا لیڈر جیل میں اور پارٹی توڑ دی گئی، ایسے موقع پر ہم آرام سے پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھ سکتے، میں نہیں سمجھتا کہ دو تہائی اکثریت والی جماعت کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے، جن کو عوام نے مینڈیٹ نہیں دیاکیا وہ حکومت میں بیٹھ کر ملک چلا سکتے ہیں؟اس حکومت کے پیچھے قوم نہیں ہے، عمران خان سے کسی کے رابطے ہیں یا نہیں اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ ان سے کسی نے ملاقات کی ہو۔

عمران خان بڑے لیڈر ہیں ان سے ملاقات ہو بھی سکتی ہے میرے علم میں نہیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات