مسجد الحرام سے پانچ منٹ کی دوری پر ڈریم پروجیکٹ

اتوار 14 اپریل 2024 08:40

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) سعودی عرب کی سطح پر مکہ مکرمہ میں الاحلام ریل اسٹیٹ کمپنی کی جانب سے اپنی نوعیت کے منفرد و پہلے رہائشی تخیلاتی منصوبے (ڈریم پروجیکٹ)کو لانچ کیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق سرمایہ کاری کے اعتبار سے بھی مثالی منصوبہ ہے جس میں رہائشی ٹاورز دو منزلیں مالز کے لیے مخصوص ہیں جنہیں سرمایہ کاری کی غرض سے کرایہ پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالک ڈاکٹر رامی بخش نے کہا کہ اسمارٹ پروجیکٹ پر کئی برسوں سے کام کیا جارہا تھا۔ اس کی ڈرائینگ اور منصوبہ بندی جاری تھی جو سعودی شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہو۔ اب بالاخیر اسے عملی شکل دینے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مجوزہ منصوبہ 8 ہزار میٹر کے رقبے پرتعمیر کیاجائے گا جو الزاھر علاقے کی مرکزی شاہراہ پرواقع ہے۔ رہائشی ٹاورز کی تین بڑی اور اہم خصوصیات ہیں جو اس منصوبے کوعالمی سطح پر دیگر سے نمایاں کرتی ہیں۔