وہ وقت دور نہیں جب فلسطین آزاد ہوگا ،امت کامیاب و کامران ہوگی‘ذبیح اللہ بلگن

پوری پاکستانی قوم اہل غزہ فلسطین کے شہدا اور اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے

اتوار 14 اپریل 2024 11:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) جماعت اسلامی کے رہنما ذبیح اللہ بلگن نے کہا ہے کہ اہل غزہ نے صبر اور استقامت کی مثال قائم اور تاریخ رقم کی ہے، شہدا کے خون نے آزادی کی تحریک کو مزید تیز کردیا ہے،پوری پاکستانی قوم اہل غزہ فلسطین کے شہدا اور اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہم سب جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے اسماعیل ہنیہ اور ان کے پورے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنان مسجد اقصی کے تحفظ کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں ۔ ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ صہیونیوں کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ذہنی طور سے شکست کھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین آزاد ہوگا اور امت کامیاب و کامران ہوگی۔ اہل فلسطین کے قربانیوں اور شہادتوں کی تاریخ رقم کی ہے، وہ استقامت کا پہاڑ بن کر اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔