محکمہ بہبود آبادی پنجاب کواس کی افادیت کے پیش نظر خاص اہمیت حاصل ہو گئی ہے، ثمن رائے

اتوار 14 اپریل 2024 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن وچیف ایگزیکٹو پی پی آئی ایف ثمن رائے نے کہا ہے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کواس کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہو گئی ہے،ماضی میںلوگوں کی نظروں میں اس محکمہ کی کارکردگی صفر تھی ،تاہم گزشتہ ڈیڑھ سال کے قلیل عرصہ میں اس محکمہ کو جس محنت اور لگن کے ساتھ عوام میں روشناس کرایا گیا اس کی مثال کبھی نہ مل پائے گی۔

اتوار کے روزجاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی اورانتہائی محنت کے ساتھ صوبہ بھر کے پاپولیشن ویلفیئر ا فسران و اہلکار اور صحت سے وابستہ افرادکو جدید انداز میں تربیت دے کر اور مختلف ریفریشرکورسز کے ذریعے انہیں فعال بنایا گیا، کے مثبت نتائج سے آج صوبہ بھر میں آبادی کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے افسران و اہلکاروں کی ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے ،اسی طرح محکمہ میں سخت مانیٹرنگ عمل سے کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں اب پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی اپنے ان بہترین کاموں پر پہچان قائم اور حکومت پنجاب کی ڈینگی،پولیو،بچوں ،خواتین و مرد کی کسی بھی آگاہی مہم میں پاپولیشن ویلفیئر افسران عوام کو شعور وآگاہی میں بھی پیش پیش ہیں۔