محکمہ بہبود آبادی پنجاب کواس کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر عوام میںخاص اہمیت حاصل ہو گئی ہے، ثمن رائے

صوبہ بھر کے پاپولیشن ویلفیئر ا فسران وصحت سے وابستہ خواتین و حضرات کو مختلف تربیتی و ریفریشرکورسز کے ذریعے فعال کیا گیا

اتوار 14 اپریل 2024 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن وچیف ایگزیکٹیو پی پی آئی ایف ثمن رائے نے کہا ہے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کواس کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر عوام میںخاصی مقبولیت و اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ماضی میںلوگوں کی نظروں میں اس محکمہ کی کارکردگی صفر تھی ،مگرگزشتہ ڈیڑھ سال کے قلیل عرصہ میں اس محکمہ کو جس محنت اور لگن کے ساتھ عوام الناس میں روشناس کرایا گیا اس کی مثال کبھی مل نہ پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی اورانتہائی محنت کے ساتھ صوبہ بھر کے پاپولیشن ویلفیئر ا فسران و اہلکاران اور صحت سے وابستہ خواتین و حضرات کو جدید انداز میں تربیت دے کر انہیں مختلف ریفریشرکورسز کے ذریعے فعال بنایا گیا جس کے مثبت نتائج سے آج صوبہ بھر میں آبادی کو کنٹرول کرنے میں بے حد مدد ملی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے افسران و اہلکارن کے ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

محکمہ میں سخت مانیٹرنگ کے عمل سے کام نہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں اب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا اپنے ان بہترین کاموں پر پہچان قائم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ڈینگی،پولیو،بچوں و خواتین و مرد حضرات کی کسی بھی آگاہی مہم میں پاپولیشن ویلفیئر افسران عوام کو شعور و آگاہی میں پیش پیش ہیں۔