اسماعیل ہنیہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں،متحدہ علما ء کونسل

ہم اسماعیل ہنیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہیں

اتوار 14 اپریل 2024 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں،اہل فلسطین نے دنیا بھر کی مسلمان حکومتوں، عالمی اداروں کے چہروں سے پردہ عیاں کردیا ہے،ہم اسماعیل ہنیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور رشتہ داروں سمیت فلسطینی شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو گا۔ ہم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی صہیونی حملے میں شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔