پشاور میں تھانہ ٹاون پولیس کا شیشہ ہاؤس پر چھاپہ، حقہ کے ذریعے تمباکو نوشی میں ملوث افراد گرفتار

اتوار 14 اپریل 2024 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ایس پی کینٹ پشاور وقاص رفیق کو عوامی شکایت ملنے پر تھانہ ٹاون پولیس کی فوری کارروائی میں اے ایس پی ٹاون نازش شہزادی کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹاون بلال خان نے نوجوان نسل کو منشیات کی تباہی سے بچانے کی خاطر کارروائی کی، کارروائی کے دوران تھانہ ٹائون کے پوش علاقہ اولڈ باڑہ روڈ پر واقعہ زیرو پوائنٹ شیشہ ہاؤس میں موجود نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے نوجوان شیشہ ہاؤس میں حقہ کے ذریعے تمبا کو نوشی میں مصروف تھے، جن میں انار گل، نبی گل، صلاح الدین، آفتاب، سلمان، سنی، شہزاد، فہد، عمر، فضل ہادی، ندیم، ابوبکر، اسماعیل، اکرام، بلال، عبداللہ، فصیح، صداقت اور شوکت کو حراست میں لے لیا، پولیس نے شیشہ ہاؤس سے حقے، فلیورز اور سگریٹ نوشی کے متعدد اوزار بھی برآمد کرلئے ہیں، تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔