یوسف رضا گیلانی کا بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

مقامی ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں، عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں، چیئر مین سینٹ

اتوار 14 اپریل 2024 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کا شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ مقامی ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں، عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔