اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ، چین کی جانب سے فریقوں کو پرامن اور تحمل سے رہنے کی اپیل

کشیدگی کا یہ دور غزہ میں تنازعہ کے پھیلاؤ کا تازہ ترین مظہر ہے، چینی وزارت خا رجہ کا بیان

اتوار 14 اپریل 2024 18:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی سرزمین پر ایران کے فوجی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور وہ متعلقہ فریقوں سے پرامن اور تحمل سے رہنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ کشیدگی کا یہ دور غزہ میں تنازعہ کے پھیلاؤ کا تازہ ترین مظہر ہے۔ چین کے مطابق اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا اور غزہ کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔ چین نے عالمی برادری بالخصوص بااثر ممالک سے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔