Live Updates

صوبائی وزیر صحت کی حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچے کے گھر آمد، تیمارداری کی

اتوار 14 اپریل 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچے ارسلان کے گھر گئے- ترجمان کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک و دیگر بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے-خواجہ عمران نذیر نے زخمی ارسلان کی تیمارداری کی اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے تحائف اور راشن ارسلان کے گھر والوں کے حوالے کیا-صوبائی وزیر نے ارسلان اور ان کے والدین کو حوصلہ دیا،ضروری ادویات بھی ان کے حوالہ کیں اور پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا- صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت ارسلان کے علاج معالجہ پر مکمل اخراجات برداشت کرے گی، بچے کی مکمل بحالی و صحت کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے- خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے- اس موقع پراہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی ارسلان کے گھر موجود تھی جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کے حق میں نعرے بازی کی- واضح رہے کہ وسن پورہ کے رہائشی 16 سالہ ارسلان کی ٹانگ ایک حادثہ میں ٹوٹ گئی تھی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات