اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6جر ائم پیشہ عناصر گرفتار ،منشیات ،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

اتوار 14 اپریل 2024 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 6جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ند یم بخاری کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن06 جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ آبپارہ پولیس نے ملزم عدنان خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا،تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے دو ملزمان عبد الصمد اور بلال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ ترنول پولیس نے ملزم فضل سبحان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا،تھانہ نون پولیس ٹیم نے ملزم باقر حسین کو گرفتار کرکے ایک عدد نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا ، تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے ملزم نثار الحق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 610گرام ہیروئن برآمد کرلی ،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15یا ''آئی سی ٹی ''15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔