گیس سلنڈر کی ری فلنگ کی روک تھام کے لیے بلاتقریق کارروائیاں یقینی بنائی جائیں:ڈپٹی کمشنر

اتوار 14 اپریل 2024 19:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن(ر)شعیب علی نے کہا ہے کہ گیس سلنڈر کی ری فلنگ کی روک تھام کے لیے بلاتقریق کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزتحصیلوں میں گیس ری فلنگ کرنے والی دکانوں کا آڈٹ کروائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری اور غیر معیاری سلنڈرز کی چیکنگ کے لیے سول ڈیفنس فیلڈ سٹاف کو جدید آلات فراہمی اور اس غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لیے فائیر فائٹنگ ٹریننگ کروانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایل پی جی ایسوسی ایشن اپنا فعال کردار ادا کریں اور غیر معیاری سلنڈرز کی ری فلنگ اور خرید و فروخت کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔