ش*ژوب توریان کے مقام پر پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف ٹرا نسپورٹروں کا احتجاج

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

vکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ سہیل خان کاکڑ ملک نور خان حاجی اسماعیل لہڑی حاجی ابراہیم حاجی عبدالمجید رئیسانی حاجی احمد شاہ مری حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی روزی خان مندو خیل حاجی محمد گل کاکڑ حاجی جعفر خان کاکڑ حاجی عبدالمجید بنگلزئی اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9اپریل کو ضلع ژوب توریان کے مقام پر پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف اور ڈرائیور پر تشدد کے خلاف مختصر احتجاج پر ژوب انتظامیہ نے ہمارے ضلع ژوب ٹرانسپورٹ یونین سیکرٹری اطلاعات عبدالجبار اور دیگر ٹرانسپوڑروں پر غلط ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان ڈی ائی جی پولیس کمشنر ژوب ایس پی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ژوب انتظامیہ کو ایسے غلط اقدامات سے روکا جائے اور یہ جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے بصورت دیگر ہم ژوب کوئٹہ روڈ کو بند کر کے احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ژوب انتظامیہ پر ہوگی ۔