وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور نے پشاور ڈویژن میں سرحدی تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپا دیا

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور نے پشاور ڈویژن میں سرحدی تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپا ہے جس کے لیے مختلف اقوام کے مابین گرینڈ جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا اور پختون روایات کے مطابق تمام فریقین کی باہمی رضامندی سے سرحدی تنازعات ختم کر کے مختلف اقوام کے مابین کشیدگی کو کم کیا جائے گا تاکہ عوام سکون اور اطمینان سے زندگی گزار سکے عرصہ دراز سے چلنے والے انہیں تنازعات کی وجہ سے مختلف اقوام کے مابین نفرتیں پروان چڑھ رہی ہے جو کہ بعض اوقات جنگ وجدل میں تبدیل ہو کر معاشرتی مسائل کی وجہ بن رہی ہیں 34 سال سے التوا کا شکار ریگی للمہ ماڈل ٹان تنازعہ ایک سخت چیلنج سے کم نہیں تاہم حکومت کا مسمم ارادہ ہے کہ یہ تنازعہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو اور حق داروں کو ان کا جائز حق مل سکے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کوکی خیل قبیلے کے نمائندہ وفد سے عرصہ دراز سے التوا کا شکار ریگی ماڈل ٹان تنازعہ کے حل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور سرکاری ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ذاتی طور پر ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ یہ تنازعہ پختون روایات کے تحت بذریعہ جرگہ حل ہوسکے کوکی خیل قبیلے کے نمائندہ وفد نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے اور ان کی جانب سے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی انہوں نے تنازعہ کے حل کے حوالے سے یقین دہانی پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا شکریہ ادا کیا