Live Updates

۷ خیبر پختونخوا حکومت مشکل حالات کے بائوجود بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے سرتوڑ کوشش کریگی ،ملک پختون یار خان

S وفاق کی جانب سے صوبے کے حقوق پر قابض حکمرانوں سے خیبر پختونخوا کا حق لینے میں لمہ بھر بھی دیر نہیں کرینگے جب تک ہمیں اپنا حق نہیں ملے گا تب تک احتجاج کرینگے،صوبائی وزیر

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت مشکل حالات کے بائوجود بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے سرتوڑ کوشش کریگی وفاق کی جانب سے صوبے کے حقوق پر قابض حکمرانوں سے خیبر پختونخوا کا حق لینے میں لمہ بھر بھی دیر نہیں کرینگے جب تک ہمیں اپنا حق نہیں ملے گا تب تک احتجاج کرینگے بنوں ڈویژن میں کسی بھی سرکاری افسران کو کرپشن اور لوٹ مار کی اجازت نہیں دینگے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈہ پور کی قیادت میں مختصر مدت میں ایسے عوامی فلاحی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے عوام آدمی مستفید ہورہا ہے عوام جلد حقیقی تبدیل کو محسوس کرینگے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارامشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک نیاز علی خان میراخیل کی قیادت میں وفد سے ملاقات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسمعیل تاجی خیل ،وحید زمان ،ملک طارق عثمان خان ،ممتاز خان سمیت دیگر مشران اورپارٹی کارکنان موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں بنوں ڈویژن میں اربوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس شروع کئے گئے جس کو پی ڈی ایم حکومت نے بند کر دستیاب فنڈز سے محروم کردیئے جسکی وجہ سے عوا م کو مشکلات اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ایسانہیں ہوگا اب پی ڈی ایم کی حکومت نہیں بلکہ عمران خان کے سپاہیوں کی عوامی حکومت قائم ہے انہو ں نے کہا کہ ظلم وناانصافیوں کا دور اب ختم ہوچکا ہے عوام کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے ٹھوس اور انقلابی اقدامات اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ بنوں کا کوئی بھی علاقہ صوبائی حکومت کے ثمرات سے محروم نہیں ہوگا بلکہ بلا تفریق تمام علاقوں کو یکساں ترق دینگے جس سے عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کے درپیش مسائل کے حل اور خصوصی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے بنوں کے تمام محکموں کے افسرا ن کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں کسی بھی صورت رکائوٹ پیدا نہ کیا جائے اور ایسے منصوبوں پر خصوصی توجہ د ی جائے جس کا براہرست عوام کے ساتھ تعلق ہوانہوں نے کہا کہ جنہو ں نے بھی ہمارے کارکنوں کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے اُن افسران کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائیگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات