ژ*ایران کا اسرائیل پرحملہ ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

8 نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہو گا۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے صدر سلامتی کونسل کو خط میں کہا ہے کہ ایران کا حملہ عالمی امن،سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ایران نے جوابی خط میں کہا کہ ایران کا اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔واضح رہیکہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پرحملے کا جواب دے دیا ہے،ایران نے اسرائیل پرڈرون اورکروز میزائلز سے حملے کیے ہیں، 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔