Oشمالی وزیرستان میں شجرکاری مہم کا آغاز

ڑ*پاک فوج نے پھل دار پودوں کی کاشت اور مقامی افراد میں بھی پودے تقسیم کئے

اتوار 14 اپریل 2024 19:11

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاک فوج کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر شمالی وزیرستان کے علاقے بانگ دار میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں پاک فوج نے اپنی مدد آپ کے تحت زمین کو ہموار کر کے کاشت کے قابل بنایا،اگلے مرحلے میں پاک فوج نے پھل دار پودوں کی کاشت کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد میں بھی پودوں کی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کو پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی تاکہ بہترین انداز میں پودوں کی نشوونما ہو سکے۔شجرکاری مہم کے آغاز پر مقامی افراد نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخ ساز اقدام کی بدولت شمالی وزیرستان کی آب و ہوا اور لوگوں کی زندگیوں پر دیرپا اور مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :