ذ* ذوالفقار علی بھٹو ایشیا ء کے عظیم لیڈر تھے ،چوہدری نظام الدین آرائیں

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

,حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایشیا ء کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے پوری قوم کو ایک نظریہ دیا اور آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان پوری قوم کا متفقہ نظریہ ہے۔ پیپلزپارٹی پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت ہے۔

وہ حیدرآباد میں ذوالفقار علی بھٹو کی برکسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے موت قبول کرلی لیکن ایک آمر کے سامنے نہیںجھکے، انہیں آج بھی قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا ، 1973ء کا متفقہ آئین دیا ، ملک کے غریب ، مظلوم عوام کو اپنے پیروںپر کھڑا کیا ، ان کی شہادت کے بعد بینظیربھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ان کے فکر وفلسفے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم بن کر ایک بار پھر غریب عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔ آج پاکستان میں جو انارکی ، افراتفری اور غیریقینی کی صورتحال ہے اس کے خاتمے کا واحد حل اس وقت ممکن ہے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایاجائے۔