م*انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کو اقرباپروری کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے، نیشنل پارٹی

لله*مسائل کو اجاگر کرنے والوں کے خلاف انتقامی کاروائی کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

گ خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) ترجمان نیشنل پارٹی خضدارنے کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار انتظامیہ ادارے میں اصلاحات لانے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے بجائیں اس مسائل پر آواز اٹھانے والوں کے خلاف انتقامی کاروائی پر اتر آیا ہے جو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ و تعلیم دشمنی کو ظاہر کرتا ہے نیشنل پارٹی تحصیل خضدار کہ جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے واحد انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں ایک اہم مسئلے کو اجاگر کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی میں اسکالرشپس پر بیرونی ملک جاکر پی ایچ ڈی کرنے والوں سے انتظامیہ کے چارجز واپس لیئے جائیں تاکہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت و ہنر سے نئی نسل کو آشناس کرسکیں لیکن یونیورسٹی کی اعلی احکام نوٹس لینے کے بجائیں اس مسلئے کو اجاگر کرنے والوں کے خلاف انعقامی کاروائی پر اتر آیا جو انتہائی سنگین و غیر سنجیدہ اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بیان میں کہا ہیکہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کو اقرباپروری کی بھینٹ چڑھنے نہیں دینگے بلوچستان کا پروفیشنل تعلیمی ادارہ یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اس کو کسی گروہ کے ہاتھوں برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتے وائس چانسلر ادارے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کرپشن جیسے ناسور سے ادارے کو پاک کرنے کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں اور انتقامی کاروائی پر معذرت کرے یونیورسٹی ایڈمن میں جتنے پی ایچ ڈی ایم فل اسکالرز کو اضافی جارچز دیے گیئں ہے انہیں واپس لیکر تدرسی عمل کا حصہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :