بہاولنگر چک 332 ایچ آر میں خواتین کی تلخ کلامی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق خاتون زخمی

اتوار 14 اپریل 2024 20:50

بہاولنگر 14 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) بہاولنگر کے چک نمبر 332 ایچ آر میں خواتین کے درمیان ہونیوالی معمولی تلخ کلامی خونی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی برادر نسبتی نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل اور بہن کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مروٹ کے ائیریا چک 332 ایچ آر میں نائیچ برادری کی خواتین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے نتیجے میں ملزمان عابد وغیرہ نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی محمد بلال کو قتل کردیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے انکی بہن صغریٰ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔

فائرنگ کرکے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ مروٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔زخمی خاتون اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مقتول محمد بلال کی بیوی اور دیگر خواتین کے درمیان گھریلو تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔