ٰبیوٹمز یونیورسٹی کی انتظامیہ کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے معاملات خراب ہے ، پی ایس او

اتوار 14 اپریل 2024 21:45

Cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پی ایس او (خوشحال گروپ) بیوٹمز یونیورسٹی کے سیکرٹری عرفات کاکڑ نے کہا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی کی انتظامیہ کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے معاملات خراب ہے اس لئے ہمارے 21نکاتی مطالبات پر عملدرآمد کرکے تمام اسکالر شپس کو پرانی پالیسی کے تحت بحال کرتے ہوئے ایچ ای سی پالیسی کے مطابق داخلہ اور سمسٹر فیسوں کو 4 سال بعد 10 فیصد بڑھایا جائے جبکہ انتظامیہ نے سمر ایڈمیشنز میں فیسوں کو 70 فیصد بڑھا دیا ہے اور سکالر شپس بجٹ کو ختم کرکے ڈویلپمنٹ بجٹ میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے دیگر ساتھیوں اور عہدیداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ونٹر کیمپ کو ختم کرکے تعلیمی دشمن اقدامات کئے جارہے ہیں اس لئے سمر کیمپ اور بوائز ہاسٹل کو بحال کیا جائے تمام کنٹینز کے ریٹ کم کئے جائیں اور وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم میں حقدار طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں تمام ٹیکنیکل شعبوں کی لیبز کو فعال بنایا جائے اور شعبوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے بزنس کی بنیاد پر جن طلباء کو ڈراپ آئوٹ کیا جائے انہیں بحال کیا جائے اور اساتذہ کی تنخواہوں کے بقایہ جات دیئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو پرائیویٹائزیشن کی طرف لے جایا جارہا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کی بڑی تعداد مستعفی ہوچکے ہیں جس طرح ایف ایم ایس سے 3 خواتین ٹیچرز بھی استعفیٰ دے چکی ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر پروفیسرز اور لیکچرز مستعفی ہورہے ہیں فنانس ڈائریکٹر ایڈہاک بنیاد پر کام کررہے ہیں پرووائس چانسلر تمام ڈینز کی مدت اس سال ستمبر ختم ہورہی ہے اور آنے والے وقتوں میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جائیں یونیورسٹی کی تمام کنٹینز میں ملازمین کی شراکت ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور یونیورسٹی کی کالونی میں بنگلوں اور فیلٹس پر قبضہ ہیں دیگر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ان کے اہلخانہ نے قبضہ کر رکھا ہے اس کو خالی کرایا جائے ہماری نیب اور انٹی کرپشن حکام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ اور دیگر اسٹاف سے شفاف انکوائری کروائی اور ڈویلپمنٹ بجٹ کو ختم کرکے اپریٹنگ بجٹ کو بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :