ص*سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

اتوار 14 اپریل 2024 22:40

… لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔ناصر جمشید کو پی ایس ایل اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے جب کہ برطانیہ میں انہیں17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔

(جاری ہے)

ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے۔اب سابق اوپننگ بیٹر ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو اپنیکیریئرکیساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔