پریانکا چوپڑا کو کزن پرینیتی چوپڑا کی فلم ’چمکیلا‘ بھا گئی

ْ فلم’ ’امر سنگھ چمکیلا‘‘ آنجہانی پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی گئی ہے

پیر 15 اپریل 2024 12:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن، اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم ’چمکیلا‘ کی تعریف کی ہے۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ہی انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن پرینیتی کے کام کی تعریف کی ہے اور اٴْنہیں سراہا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر معروف ہدایتکار امتیاز علی کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے لیے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’ مبارک ہو امتیاز علی سر، دلجیت، ٹیشا اور مکمل ٹیم، یہ بہت اچھی فلم ہے۔واضح رہے کہ فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ 12 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں پرینیتی چوپڑا کے مدِ مقابل بھارتی پنجاب کے معرف گلوکار دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بالی کی ابھرتی اداکارہ ترپتی ڈمری نے بھی اس فلم کی تعریف کی ہے اور اسے ایک خوبصورت فلم قرار دیا۔ترپتی ڈمری نے اس فلم کی اسکریننگ میں بھی شرکت کی تھی۔اداکارہ کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھنا تھا کہ ’میں نے طویل عرصے بعد اتنی بہترین فلم دیکھی ہے۔یاد رہے کہ فلم’ ’امر سنگھ چمکیلا‘‘ آنجہانی پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔