بھارتی فلم پروڈیوسر سندریا جگدیش اپنے گھر سے مردہ برآمد

سندریا کی اچانک موت پر خودکشی کے زاویے پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں

پیر 15 اپریل 2024 12:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) کناڈا فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر سندریا جگدیش گزشتہ روز، 14 اپریل کو بنگلورو میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہالکشمی پولیس کی جانب سے سندریا کی غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی اچانک ہلاکت پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق سندریا کی موت سے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سندریا کی اچانک موت پر خودکشی کے زاویے پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پروڈیوسر سندریا جگدیش کو اٴْن کے گھر سے مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد لاش کو راجی نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بھی اٴْنہیں مردہ قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سندریا جگدیش کی لاش کو آخری رسومات کے لیے ان کے گھر پر رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ سندریا جگدیش بہت سی فلمیں پروڈیوس کرنے کے سبب کناڈا انڈسٹری میں واضح شہرت کے حامل تھے۔سندریا جگدیش کنڑ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے پروڈیوسروں میں سے ایک تھے۔سندریا جگدیش کی اچانک موت ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

متعلقہ عنوان :