چارسدہ پولیس کی کارروائی ،7 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 12:42

چارسدہ پولیس  کی  کارروائی ،7 سالہ بچی کے اغوا  کی کوشش ناکام، ملزم   ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) چارسدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اغوا کارکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان چارسدہ پولیس کےمطابق تھانہ شبقدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک مشکوک نوجوان بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا ہے،ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل دیان خان نے دیگرپولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر ملزم ذیشان کوموقع پر گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :