سانگھڑ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، مطلوب ملزمان سمیت 9 گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 12:42

سانگھڑ   پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،  مطلوب   ملزمان ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سانگھڑ ضلع پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں، مسلح تصادم کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف، امریکن رائفل اور گولیاں برآمد، 2 فراڈیوں اور 2 منشیات فروشوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، گٹکا اور شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلسل سے کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او پیرومل اسحاق سنگراسی نے ما تحت عملے کے ہمراہ مسلح تصادم کے مقدمے میں مطلوب ملزمان میسم بگٹی، ولی داد بگٹی، بلاول بگٹی، شہزاد بگٹی اور دہراج بھیل کو گرفتار کیا ہے جبکہ ملزمان ولی دادبگٹی سے ایک کلاشنکوف اور ملزم بلاول بگٹی سے ایک امریکن رائفل برآمد کی ہے۔ ان ملزمان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت دو الگ مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر مری نے منشیات فروش سجاد علی راجپوت کو گرفتار کرکے 80 پڑیاں مضر صحت گٹکے کے برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او شاہ پور چاکر واجد علی نے منشیات فروش مظفر سومرو سے 20 لیٹر شرآب برآمد کی ہے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں. ایس ایچ او شہدادپور نیاز حسین کلہوڑو نے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان سکندر بگھیو اور عظیم علی راجپوت کو بھی گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :