Live Updates

انسداد دہشتگردی عدالت لاہورکا عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی ،عدالت میں جناح ہاو¿س حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 15 اپریل 2024 12:56

انسداد دہشتگردی عدالت لاہورکا عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل2024 ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا بھی حکم ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاو¿س حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیاجبکہ عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

(جاری ہے)

جناح ہاوٴس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرِ آتش کرنےکے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی تھی۔

عمران خان کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیاتھا۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے عدالت نے دلائل طلب کر لئے تھے۔ جونیئر وکلا کی ٹیم نے استدعا کی کہ سینیئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں اس لئے ہمیں مہلت دی جائے۔وکلاءکے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات