لاہورپولیس نے رواں سال میں 6551 اشتہاری ،10409عدالتی مفروران اور2276عادی مجرمان گرفتار کئے

جرائم کی بیخ کنی اور بہتر سروس ڈلیوری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے‘سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

پیر 15 اپریل 2024 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال میں مختلف کارروائیوں میں 6551اشتہاری ملزمان،10409عدالتی مفروران اور2276عادی مجرمان گرفتار کئے ہیں۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں1380اشتہاری ملزمان،1632عدالتی مفرور اور368عادی مجرمان کو گرفتار کیا ہے۔ سول لائنز ڈویژن میں536اشتہاری ملزمان،1212عدالتی مفرور جبکہ135عادی ملزمان پکڑے گئے ہیں۔

اسی طرح سٹی ڈویژن میں1423اشتہاری ملزمان،2445عدالتی مفروراور878عادی ملزمان حراست میں لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں842اشتہاری ملزمان،1576عدالتی مفروران اور365عادی ملزمان پکڑے گئے ہیں۔ اس دوران صدرڈویژن میں1232اشتہاری ملزمان،1776عدالتی مفرور اور354عادی ملزمان قانون کی گرفت میں لئے گئے ہیں- رواں سال ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں1138اشتہاری ملزمان،1768عدالتی مفرور اور176عادی ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور بہتر سروس ڈلیوری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سمارٹ آئی، ہوٹل آئی اور کرایہ داری اندراج سمیت مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔