پتوکی شہر و گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری موٹر سائیکل، نقدی ،رقم، موبائل فون و دیگر سامان سے محروم

پیر 15 اپریل 2024 16:11

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پتوکی شہر و گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں شہری موٹر سائیکل، نقدی ،رقم، موبائل فون و دیگر سامان سے محروم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ پرانی منڈی چلڈرن پارک میں نماز جنازہ پڑھنے آئے شہری شفیق احمد کی جیب سے نامعلوم چوروں نے موبائل فون نکال کر چوری کرلیا،حویلی منگل سنگھ کے قریب دو کس نامعلوم ڈاکو ئوں نے اسلحہ کے زور پرشہری جاوید اسحاق سے ایک لاکھ سات ہزار تین سو روپے،موبائل فون چھین لیا ،ہلہ کے قریب تین کس پولیس وردی میں ملبوس مسلح ڈاکوؤں نے شہری راشد سے ہنڈا موٹر سائیکل اور 25ہزار نقدی چھین لی ،حمزہ ریسٹورنٹ کے قریب دو کس مسلح ڈاکوؤں نے فیکٹری ملازم حبیب سے موبائل اور نقدی 23ہزار چھین لی،سرائے مغل کے علاقہ کھوہ چوہانوالہ دولو گروکے کے قریب ملک ریاض اعوان کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور 25KVبجلی ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے ،سرائے مغل کے قریبی علاقہ شیخ عبد الرئوف کے زرعی رقبہ سے 25KVبجلی ٹرانسفارمر اور کاپر تار نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے ،بہڑوال کلاں میں اعجاز صادق کی حویلی سے نامعلوم چور ایک عدد جانور کٹا چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی پتوکی ، تھانہ سرائے مغل اور صدر پھولنگر پولیس نے متاثرہ شہریوں کی تحریری درخواستوں پر واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔