ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ بارشوں سے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ بارے حکمت عملی تیار

پیر 15 اپریل 2024 16:50

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار محمد ریاض کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں حالیہ بارش اور آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کرنے کی حوالہ سے اجلاس کا انعقاد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی باجوڑ پولیس بخت منیر، نمائندہ ریسکیو 1122 باجوڑ، محکمہ زراعت ۔

(جاری ہے)

ایری گیشن، پی ڈی ایم محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار محمد ریاض نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اے اے سی خار ٹو نے متعلقہ محکموں کو حفاظتی اقدامات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اپنے تمام تر مشینری اور دیگر موجود سہولیات کو بروئے کار لانے اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی۔\378

متعلقہ عنوان :