چائلڈ میرج ایکٹ میں شادی کی عمر 18 سال مقرر ہونا خوش آئند ہے،چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

پیر 15 اپریل 2024 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے شادی کی عمر کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں لڑکے اور لڑکی کی عمر میں فرق کو کالعدم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے شادی کی کم از کم عمر 18سال مقرر کی ہے۔عدالت نے حکومت پنجاب کو چائلڈ میرج ایکٹ میں ترمیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایم پی اے شادی کی کم از کم عمر 18 سال کرنے کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ چائلڈ میرج ایکٹ میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر ہونا خوش آئند ہے۔