لاہور پولیس کی رواں سال مختلف کارروائیاں ، 19 ہزار 236 مجرمان گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال میں مختلف کارروائیوں کے دوران اجتماعی طور پر 19 ہزار 236 مجرمان کو گرفتار کیا جن میں 6551 اشتہاری ملزمان،10409عدالتی مفروران اور2276 عادی مجرمان شامل ہیں ۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 1380اشتہاری ملزمان،1632عدالتی مفرور اور368 عادی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 536 اشتہاری ملزمان،1212عدالتی مفرور جبکہ 135عادی ملزم پکڑے گئے ہیں۔

اسی طرح سٹی ڈویژن میں 1423اشتہاری،2445 عدالتی مفرور اور878 عادی ملزمان حراست میں لئے گئے جبکہ اقبال ٹاؤن میں 842 اشتہاری ملزمان،1576عدالتی مفروران اور365 عادی ملزمان پکڑے گئے۔اس دوران صدر ڈویژن میں 1232اشتہاری ملزمان،1776عدالتی مفرور اور354 عادی ملزمان قانون کی گرفت میں لئے گئے۔

(جاری ہے)

رواں سال ماڈل ٹائون ڈویژن میں 1138اشتہاری ملزمان،1768عدالتی مفرور اور176عادی ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور بہتر سروس فراہم کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،اس کے ساتھ ساتھ سمارٹ آئی،ہوٹل آئی اور کرایہ داری اندراج سمیت مختلف ایپلیکیشنز کے ذریعے اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔