ایرانی میزائل اورڈرونزگرانے پراسرائیل کے 1 ارب 35 کروڑ ڈالرلگے

پیر 15 اپریل 2024 17:31

ایرانی میزائل اورڈرونزگرانے پراسرائیل کے 1 ارب 35 کروڑ ڈالرلگے
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرونز مار گرانے پر اسرائیل کا ایک ارب پینتیس کروڑ ڈالر کا خرچہ آیا، پاکستانی روپے میں یہ رقم 378 ارب روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور Magic Wand missile کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے۔رپورٹس کے مطابق حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی اس میں شامل ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے 300 سے زیادہ میزائل اور ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔