ہری پور پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

پیر 15 اپریل 2024 17:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے سرچ آپریشن کا انعقاد کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ حطار امتیاز خان نے ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس،ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران 70 سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی،دوران سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ 04 بندوقیں اور 38 کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملزم گلستان ولد شہاجہان سکنہ حطار سے 30 لیٹر شراب اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت 03 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔