Live Updates

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کی ہے، ملک صہیب احمد بھرتھ

پیر 15 اپریل 2024 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام دوست فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کا روٹی 100 گرام 16 روپے اور نان 120 گرام 20 روپے کی قیمت پر فراہم کرنا غریب دوست اقدام ہے، حکومت پنجاب مہنگائی سے عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے شبانہ روز کام کررہی ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی و نان کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی ہے اور روٹی و نان کی قیمتوں کو پانچ سال قبل والی قیمتوں پر کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں عوام دوست اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح ہم صرف باتوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں،ہر آنے والے دن کے ساتھ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے خوشخبریوں کا دور شروع ہو گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات