ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایرانی صدر کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان اور متوقع معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر بھی با ت چیت

پیر 15 اپریل 2024 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ حکام سے خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسرائیلی بحری جہاز ایم ایس سی ایریز پر موجود پاکستانیوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایرانی سفارتی حکام نے پاکستانی باشندوں تک رسائی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی صدر کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان اور متوقع معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر بھی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی غور کیا گیا اور ایرانی سفیر نے پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے ایرانی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔