مولانا غفور حیدری کا ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اپنی سرگرمیاں تیز کردیں، مولانا غفور حیدری

پیر 15 اپریل 2024 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اپنی سرگرمیاں تیز کردیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انصار الاسلام کے کارکن گھروں سے نکل کر لوگوں کی مدد کو پہنچیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اپنی سرگرمیاں تیز کردیں۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے کر زمینداروں کے زرعی بل معاف کردیا جائے۔انہوںنے کہاکہ گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کچی آبادیاں ملیا میٹ ہوگئی ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ رفاعی ادارے اور پی ڈی ایم اے بلوچستان میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے لوگوں کی مدد کو پہنچیں۔