عید کے دنوں میں جی ڈی اے کے ملازمین نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

پیر 15 اپریل 2024 19:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد شاہ رخ علی نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں جی ڈی اے کے ملازمین نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تمام اہم شاہراہوں پر عوامی آگاہی کے مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ سیاحوں کو کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلیات میں تقریباً 48 سے 50 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا،مسلسل بارشوں میں سیاحوں کی نگرانی اور لینڈ سلائیڈنگ کی خطرات سے نمٹنے کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مکمل انتظامات کر رکھے تھے، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا تعاون بھی قابل ستائش ہیں۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت گلیات میں سیاحوں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، امید ہے کہ گلیات کو دنیا کے تمام سیاحوں کے لیے ایک مثالی مقام بنائیں گے۔