جوبائیڈن نے اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرزکی امداد کیلئے کانگریس پردبائو بڑھا دیا

پیر 15 اپریل 2024 19:04

جوبائیڈن نے اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرزکی امداد کیلئے کانگریس پردبائو ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کیلئے 14ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری کیلئے کانگریس پر دبائو بڑھا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کیلئے 14ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری کیلئے کانگریس پر دبائو بڑھا دیاہے اس حوالے سے انہوں نے ریپبلکن ہائوس کے سپیکر مائیک جانسن سے فون پر رابطہ کیا ہے جس پر مائیک جانسن نے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی اسرائیل کیساتھ کھڑے ہونے کی امریکی ضرورت کو سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے امریکی اخراجات کے پیکیج آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :