الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا

ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے.الیکشن کمیشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 اپریل 2024 17:51

الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل۔2024 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی ہے اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، بلوچستان میں 54 لاکھ 39 ہزار 666 اور خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار 168 ہے. اسی طرح ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے واضح رہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی.