عالم اسلام ،رہبرمعظم آیت اللہ سید علی خا امنہ ی ٰ کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتا ہے ،مولانا صادق جعفری

پیر 15 اپریل 2024 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) خطیب جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس کے خطیب مولانا صادق جعفری نے کہا کہ عالم اسلام ،رہبر معظم آیت اللہ سید علی خا امنہ یٰ کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتا ہے جبکہ حزب اللہ کے قائد حسن نصر اللہ کی بہادری اور حوصلہ مندی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،یمن کے شیعہ حوثی مجاہدین کو اسلامی دنیا اپنا سلام پیش کرتی ہے ،شام اور بحرین کے شیعہ مجاہدین کے عزم و حوصلے نے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کیا ۔

(جاری ہے)

تہران بیت المقدس ،بغداد ،لبنان ،کربلا و نجف ،فلسطین اور شام ،یمن اور فلسطین کے اہم مقامات پر آج جشن کا سما ہے کیونکہ تاریخ انسانیت میں ایران و واحد ملک ہے جس نے اسرائیل پر حملے کی جرأت کی جبکہ تمام اسلامی ممالک اسرائیل کا مقابلہ کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں ،دریں اثناء نوید قمر زیدی،افسر علی رضوی، ضرغام حیدر زیدی،شاہد حسین زیدی،ناصر حسین زیدی ،ذاکر حسین سید اور دیگر نے بھی اسرائیل کے خلاف ایران کی کامیاب حملوں کا خیر مقدم کیا اور ایران کی کامیابیوں کیلئے دعا کی گئی ۔